Kankar se kalma padhvao – phir khna hum jaise the

کنکر سے کلمہ پرھواؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے
ڈوبتے سورج کو لوٹاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے

چاند کے دو کر کے تو دکھاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے
تارے کو در پر ہی بلاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے

تم بھی ذرا معراج کو جاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے
جاؤ نمازیں لے کر آؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے

زہرہ جیسی بیٹی لاؤ پھر کھانا ہم جیسے تھے
حیدر سا داماد بھی لاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے

اپنی حفاظت شتانوں سے کرنے کی خاطر تم بھی
مکڑی سے جلا بنواؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے

پیشانی پر داغ بنانا کوئی مشکل کام نہای
نقشے قدم پتھر پا بناؤ پھر کھانا ہم جیسے تھے

سرورے دین کی بات بڑی ہے چھوڑ ان سب باتوں کو
انکے غلامو سے بن جاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے

ظالم کے دربار میں جاکر حق گوئی آسان ہے کیا
عشقے علی میں دار پا جاؤ پھر کہنا ہم جیسے تھے