جشن رضا میں دیکھئے کتنے ثواب ہیں
جتنی دعایں ہونگی یہاں مستجاب ہیں
مدح رضا جو کرتے ہیں و کامیاب ہیں
منکر رضا کے دیکھلو خانہ خراب ہیں
در پر رضا کے علم ہنر سب علی کے ہیں
یہ بھی علی علی کی طرح لا جواب ہیں
و دل دکھایں بیبی کا اور تم دعا کرو
راضی خدا کو کرلوگے اندھوں کے خواب ہیں
وحدانیت خدا کی کبھی دین بچا لیا
احسان انکے کون گنے بے حساب ہیں
انکی عطا کا کوئی ٹھکانہ نہیں ظہیر
رحمت کے آسمان پا یہ آفتاب ہیں