خوشی فرزند کی آی ہے یہ کہتی ہوئی گھر میں
جمال احمد مختار ہے لیلیٰ کے دلبر میں
خدا کو خود کی خلقت اس قدر پیاری لگی لوگوں
بنائی پھر وہی تصویر ہم شکلے پیامبر میں
جمال حضرت یوسف دوبارا پھر نہیں دیکھا
جمال مصطفیٰ الله نے رکھا ہے اکبر میں
ہو گر مخلص تو یہ تم کو کہیں سے بھی بلا لینگے
اثر دیکھا نہیں ہے تھمنے کیا اذان اکبر میں
ہے جشن دلبر سرور جو چاہو مانگ لو ظہیر
ملیگا و بھی جو ہے نہیں تیرے مقدّر میں