Gulshan-e-Islam main Nikhat AbuTalib ki hai

ہر کسی کے بس میں کب مدحت ابوطالب کی ہے
نیک تینت دل میں ہی الفت ابوطالب کی ہے

اس قدر ایمان سے نسبت ابوطالب کی ہے
گلشن اسلام میں نکہت ابو طالب کی ہے

آتے ہیں کل امبیا کے ساتھ میں سرکار خود
محفلے مدحت جہاں حضرت ابوطالب کی ہے

امبیا کے ساتھ میں سرکار ہی آتے نہیں
خود خوسسی طور پر شرکت ابوطالب کی ہے

موحسن اسلام کو کافر بتانے چل پڑے
خود نبی سے پیار بھی سنّت ابوطالب کی ہے

شیخ جی کو دیکھ لو یا دشمن اسلام کو
ہر گھدی چھائی ہوئی ہیبت ابوطالب کی ہے

ظل اشیرا سے چلی اور آ گیی دربار شام
جو کبھی تھکتی نہیں ہمّت ابوطالب کی ہے

جسکو ہے الفت نبی سے اور چچا سے بیر ہے
دیکھ لے پھر سوچ لے جنّت ابوطالب کی ہے

جس گھڈی کرنے کو اے قبر میں میری حساب
خود ملک دیکھا کے شرکت ابوطالب کی ہے

انتقام کربلا کے واسطے حق نے ظہیر
جو چھپا رکھی ہے وضربت ابوطالب کی ہے

Chali hai Sulh Hasan Zulfeqaar Ki Soorat

وہیں ملیگی ہراک افتخار کی صورت
ملک جہاں پا کھڈے ہوں قطار کی صورت

ہے نیم ماہ مبارک حسن کی آمد ہے
کھلی ہوئی ہے ہر اک روضدار کی صورت

کھلا جو گلشانے کوثر میں آج پہلا پھول
قران دیکھ رہا ہے بہار کی صورت

نبی کے کاندھ پا حسنین زلف ہاتھوں میں
زمانہ دیکھے ذرا لاڈ پیار کی صورت

امیر شام کی کھیتی اجاڈ دی اسنے
چلی ہے صلح حسن زلفیرار کی صورت

بدی صفائی سے ظالم کا سر اتارا ہے
قلم کی نوک چلی تیز دھار کی صورت

کوئی بلا بھی تو کوسوں نظر نہیں آی
پڑھی جو ناد علی اک حصار کی صورت

ہے دل میں بغزے علی اور نماز روزے بھی
ملینگے سارے عمل تمکو خار کی صورت

دوائی اسکی فقط ہے علی علی کہنا
چڈھا جو بغزے علی ہے بخار کی صورت

نبی کی بیٹی نے رب سے دعایں مانگی ہیں
زمانہ دیکھیے ذرا ہمسے پیار کی صورت

بچھا کے فرشے ازمت کرو ریاکاری
کیوں توڑتے ہو بھلا اعتبار کی صورت

دعا کرو کے حکومت میں اے ظہیر تیرا
شمار مولا کریں جا نثار کی صورت

Jang Abbas se karne ko na lashkar nikla

جب بھی غازی کا علم گھر سے سجا کر نکلا
پھر کوئی بانے شر گھر سے نہ بہار نکلا

غرور لشکرے باطل کا ڈبویا جسنے
علقمہ چھین کے و مشک بھی بھر کر نکلا

ثانی حیدر کررار ہے میرا غازی
کیا کوئی ثانی عبّاس دلاور نکلا

کیسی ہیبت ہے کے اس پار جا نہیں سکتے
جری کا خط بھی تو سرحد کے برابر نکلا

تماچہ پانی کے رخسار پا مارا ایسے
پیاسا دریا میں گیا پیاسا ہی بہار نکلا

چلی جو تیغ جاری کی تو پھر سر میداں
جنگ عبّاس سے کرنے کو نہ لشکر نکلا

شجاعتوں نے بھی بوسے لئے بلین لیں
پسر علی کا جو صفین کو سر کر نکلا

عقیدتوں کو جو کاغذ پا مینے لکھا ظہیر
جری کی شان میں ہر لفظ معتبر نکلا

Madh-e-Abuturab se Fursat nahi mili

اسکو جہاں میں دوستوں اذّت نہیں ملی
جسکو غمے حسین کی دولت نہیں ملی

و لوگ آکے لیٹ گئے ہیں مزار میں
جن کو کبھی رسول کی قربت نہیں ملی

اس قوم کو بلندیاں کیسے نصیب ہوں
مسلے خمینی جیسو قیادت نہیں ملی

کرنے کو جنگ جھولے سے بشیر آ گیا
جب سے سنا چچا کو اجازت نہیں ملی

اصغر نے مسکرا کے لبوں کی کمان سے
ایسا کیا ہے وار کے موہلت نہیں ملی

اکبرکی و ازاں تو ابھی بھی جوان ہے
بے وقت جو ہوئی اسے قیمت نہیں ملی

حیدر نے پآیی اور یہ پایی حسین نے
سجدے میں ہر کسی کو شہادت نہیں ملی

کیوں کر نا انکی آل کو کھٹکے غم حسین
جنکو نبی کے غم کی بھی فرصت نہیں ملی

بے حببے اہلبیت بھی جنّت کے خواب ہیں
کعگزکے پھول سے کبھی نکہت نہیں ملی

٣٧ شہید پوھچے ہیں میثم کی بزم میں
پھر وقت کے یزید کو بیت نہیں ملی

اے حساب لینے ملک مینے یہ کہا
مدھے ابو تراب سے فرصت نہیں ملی

مرتے نہیں ہے حق ہے شہیدانے راہے حق
ہر اک شہید کو یہ فضیلت نہیں ملی

کیسے نکالیں اب و جلووسے غم حسین
جنکو نبے کے دفن کی فرصت نہیں ملی

ہم پر ظہیر فرشے عزا کا کرم ہے یہ
ہو کر وطن سے دور بھی زحمت نہیں ملی