Umme Farwa ka Ladla Qasim

دلبر جانے مجتبیٰ قاسم
اممۓ فروہ کا لادلہ قاسم

تیری دادی ہیں فاطمہ زہرہ
اور دادا ہیں مرتضیٰ قاسم

شیر دل پائی ہے پھوپی تم نے
اورعبّاس سا چچا قاسم

ہو با ہو حسن میں حسن ہو تم
کس قدر تم ہو دل روبہ قاسم

جز تیرے ہے کوئی جو بتلاۓ
موت کا رن میں ذائقہ قاسم

مارے جب چار بیٹے ارزق کے
بولے عبّاس مرحبا قاسم

جب کیا زیر ارزق شامی
ہو گئے تم بھی لا فتا قاسم

بھاگو بھاگو کا شور تھا رن میں
غل ہوا دیکھی آ گیا قاسم

ایک ہلچل تھی فوج میں مہدی
دیکھ کر تیرا حوصلہ قاسم

مہدی جب خاک کا بچھونا ملے
ورد ہو لب پے نام کا قاسم